Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس

مسلم لیگ ن کےرہنماءحمزہ شہباز کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس...
شائع 08 مارچ 2021 07:38pm

مسلم لیگ ن کےرہنماءحمزہ شہباز کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ڈسکہ کےضمنی الیکشن اورلاہورکی تنظیم سازی کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔

ماڈل ٹاؤن لاہورمیں حمزہ شہبازکی زیر صدارت اجلاس میں احسن اقبال،راناثناءاللہ اور خواجہ سعدرفیق سمیت پنجاب کےاہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسکہ ضمنی انتخابات اورلاہورکےصدرکےمعاملات پرمشاورت کی گئی۔این سے 75 ڈسکہ سےمسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار بھی شریک ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں خود شرکت کا فیصلہ کیا۔

اجلاس سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس حلقے سے بھاری مارجن سے جیتنا ضروری ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیم سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔ لاہورکی صدارت کےحصول کےلئےرانامشہود اور سیف الملوک کھوکھر کے نام زیر غور ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے رانا مشہود کو صدر بنانے کی سفارش کی جبکہ مریم نواز نے اپنا ووٹ سیف الملوک کھوکھر کے پلڑے میں ڈال دیا۔

hamza shahbaz

lahore

Model Town