Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل واوڈا نے نااہلی کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءفیصل واوڈا نے...
شائع 08 مارچ 2021 02:59pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما ءفیصل واوڈا نے نااہلی کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،عدالت نے فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کیخلاف فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ الیکشن کمیشن کو میرے مؤکل کیخلاف نااہلی کیس سے روکا جائے،الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف درخواست مسترد کی،الیکشن کمیشن کو میرے مؤکل کیخلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، ہم نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا۔

درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کیخلاف فوری سماعت سے متعلق درخواست منظورکرلی،پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست پرسماعت کل ہوگی۔

یادر ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے چوبیس فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، فیصل واوڈا دوہری شہریت میں الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں، قادرخان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔

SHC

ECP

karachi

Faisal Wada