حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل کا مؤقف تھا کہ حلیم عادل شیخ کے سیل میں کبھی سانپ چھوڑ دیتے ہیں،کبھی کچھ کرتے ہیں، میرے مؤکل کو بے بنیاد الزامات پرگرفتار کیا، صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ایما ءپرگرفتار کیا گیا ، حلیم عادل کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشتگردی ،پولیس مقابلے اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
عدالت نے استفسارکیا کہ ان دفعات کے تحت ملزم کو کیا سزا ہوسکتی ہے ؟جس پر وکیل نے بتایا کہ مختلف سزائیں ہیں جن میں 3سے 7سال تک سزاہوسکتی ہے۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل سندھ،تفتیشی اوردیگر سے جواب طلب کرلیا ۔
Comments are closed on this story.