Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس ایچ او عمران عباس کے قتل کامقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

اسلام آباد:راولپنڈی ٹارگٹ کلنگ واردات میں شہید ہونے والے ایس ...
شائع 08 مارچ 2021 11:57am

اسلام آباد:راولپنڈی ٹارگٹ کلنگ واردات میں شہید ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس عمران عباس کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مقدمے میں بتایا گیاکہ عمران عباس نے اپنی فیملی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھایا، گھر واپسی پر موٹرسائیکل پرسوار2 نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے عمران عباسی زخمی ہو گئے ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گولی گردن میں لگنے کے باعث عمران عباسی جاں بر نہ ہوسکے ۔

پولیس کے مطابق عمران عباس سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزمان نے شام پانچ بجے کے قریب ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اسلام آباد

FIR

Murder

imran abbas