Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

نوابشاہ کے قریب کراچی سےلاہورجانے والی شاہ حسین ایکسپریس...
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2021 10:31am

نوابشاہ کے قریب کراچی سے لاہورجانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق کراچی ایکسپریس کا بریک کلپ گرکرپٹڑیوں کےدرمیان پھنس گیا تھا،شاہ حسین ایکسپریس اس دوران پٹڑی میں پھنسےکلپ کانٹےکےقریب پہنچی تو شہریوں نے شاہ حسین ایکسپریس کوروکنےکااشارہ کیا،انجن ڈرائیور نےشہریوں کا اشارہ دیکھ کرٹرین روک لی۔

ریلوےٹیکنیکل ٹیم نے بریک کلپ کو نکال کرٹریک کلیئرکردیا،جس کے بعد شاہ حسین ایکسپریس آدھے گھنٹےبعدروانہ کردی گئی ۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز روہڑی اور پنوعاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کی 11بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

karachi

lahore

Accident

NawabShah