Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیرداخلہ نےاسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے سیکٹر جی...
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2021 11:22am

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں پولیس پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد کے سیکٹرجی 13میں پولیس پرفائرنگ پرنوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی اورفائرنگ کرنےوالے مجرموں کوجلد گرفتارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان پر دکھ ہے،دونوں زخمی اہلکاروں کی جانوں کو بچانے کیلئے ہرممکن طبی سہولت دی جائے،مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،جلد حراست میں ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس پرفائرنگ شر پسندی ہے،قرارواقعی سزا دیں گے،ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثروقوعہ پرموجود ہیں،واقعے کی خود تحقیقات اورآپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

notice

report