Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سینیٹ کی سیٹ پر ٹاس جیتنے کے باوجود اپوزیشن بھاگ کھڑی ہوئی'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان...
شائع 07 مارچ 2021 09:14pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔ سینیٹ کی سیٹ پر ٹاس جیتنے کے باوجود اپوزیشن بھاگ کھڑی ہوئی، ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نادان اپوزیشن کا ڈس انفارمیشن سیل سوشل میڈیا پر انتشار پھیلارہا ہے۔ جعلی راجکماری اپنے والد اور بھائیوں کو باہر بٹھا کر قوم کے بچوں کو آپس میں دست گریبان کروانے پر اتر آئی ہے۔سینیٹ کی سیٹ پر ٹاس جیتنے والی اپوزیشن کپتان کی بیٹنگ پر بھاگ کھڑی ہوئی،178 ووٹ لیکر وزیراعظم نے پی ڈی ایم کی ناک کاٹی ہے۔ پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے کی بجائے میڈیا کی اسکرین پر للکارنے والے سیاسی یتیم ہیں۔

معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ پر بھر پور اعتماد ہے۔ اپوزیشن کی ہر چال سے واقف ہیں، یہ لوگ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کو نہیں ہٹا سکتے۔ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے۔

ڈاکٹر فردوس نےکاکہنا تھا کہ خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، اقبال کا نظریہ ماں کی گود اورخوداری تک نسلوں کو پروان چڑھاتا ہے۔8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم کی قیادت میں ایک نئےماحول اورحالات کو دیکھتے ہوئےحکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔

PDM

opposition party

cm punjab

Maryam Nawaz

Firdous Ashiq Awan