پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔
Comments are closed on this story.