Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'لوگ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں'

سابق کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سکس کے ملتوی ہونے ...
شائع 07 مارچ 2021 12:32am

سابق کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سکس کے ملتوی ہونے کا افسوس ہے۔امید ہے اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔

قومی کرکٹر سرفرازاحمد اور انورعلی نے نیا ناظم آباد کا دورہ کیا آم کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا حصہ بنے۔ وہاں اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔

سرفراز احمد نے کہا مجبوری میں پی ایس ایل سکس کو ملتوی کرنا پڑا۔ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

آخر میں نیا ناظم آباد انتظامیہ کی جانب سے سرفراز اور انور علی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

PCB

Sarfaraz Ahmed

PSL6