Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت نے پونے تین سال کھیل تماشے میں گزار دیئے'

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد...
شائع 06 مارچ 2021 07:20pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا واقعہ گالم گلوچ کلچر کی وجہ سے پیش آیا۔حکومت نے پونے تین سال کھیل تماشے میں گزار دیئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بطور سیاستدان ایسا کلچر کبھی نہیں دیکھا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قانون توڑ کو خوش ہوتے ہیں، یہی رویہ ان کے پاؤں کی بیڑی بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پراورمزدور بیروزگار ہو چکا ہے، پونے 3 سال کھیل تماشےمیں گزاردیےگئے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ یہ لوگ قانون توڑ کر خوش ہوتے ہیں، یہی رویہ ان کے پاؤں کی بیڑی بنے گا۔

PML N

hamza shahbaz

Opposition leader

punjab assembly