Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی'

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادیوں کا...
شائع 06 مارچ 2021 07:04pm

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست پر کل میں نے آپ کا دکھ دیکھا،مجھے آپ کی ٹیم سے محبت دیکھ کر اچھا لگا۔سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگی۔

اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا قابل شرم ہےکہ سینیٹ الیکشن کے دوران بکرا منڈی لگائی گئی انہوں نےمشورہ دیا کہ پاکستان کی سیکریٹ ایجنسیوں سے بریفنگ لیں کہ سینیٹ میں کتنا پیسہ چلا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دنیا میں ثابت شدہ سب سے کرپٹ آدمی ہے، وہ مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے بدنام ہے،نواز شریف ملک میں جھوٹ بول کر باہر بھاگ گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ باہر بیٹھ کر تقریر کرتا اور اسکیمیں بناتا ہے۔ سارے ڈاکو سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو کرسی کا شوق ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میں انھیں جنرل مشرف کی طرح این آراو دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یوسف گیلانی نے سوئٹزرلینڈ سے پیسا واپس لانے سے انکار کیا، پوچھا ۔ کیا سوئٹزرلینڈ میں پڑا ہوا پیسا یوسف گیلانی کے باپ کا ہے۔اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا یہ ہے کہ مجھ سے این آر او لیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ساتھ دینے پر اتحادیوں کا شکر ادا کیا اور کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست پر کل میں نے آپ کا دکھ دیکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم نے خفیہ بیلٹ کی کوشش کی، الیکشن کمیشن خفیہ اداروں سے سینیٹ الیکشن پر بریفنگ لے،الیکشن کمیشن کو پتا چل جائے گا کہ الیکشن میں کتنا پیسا چلا۔

pm imran khan

Senate election

national assembly session