Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی رہنما احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ گیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ ...
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2021 02:05pm

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کر دی۔

اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو لات ماری جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی اور لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔

احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران ایک جوتا اچھالا گیا جو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے سر پر لگا۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا۔

Ahsan Iqbal

press confrence

parliment house