Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

'الیکشن کمیشن کو دکھی روح بننے کی ضرورت نہیں'

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سےاپنی غیرجانبداری ثابت کرنے کا...
شائع 05 مارچ 2021 07:50pm

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سےاپنی غیرجانبداری ثابت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف پر نظرثانی کرنے کا کہہ دیا فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کودکھی روح بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پریس ریلیزغیرمناسب ہے اس پرتنقید ہوگی ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز اورفواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ، وہ بولے عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کی بات کی ، ادارے غیرجانبداری اپنے اقدامات سے ظاہرکرتے ہیں ۔ اعلامیے سے نہیں ، وزیراعظم کے بیان پرآئینی ادارے کی پریس ریلیزغیرمناسب ہے اس پرتنقید ہوگی ۔

وفاقی وزراء نے ریٹرننگ افسرکا شہبازشریف کا کھڑے ہوکراستقبال اوروزیراعظم کونظراندازکرے کا تاثر دیا گیا ۔وفاقی وزراء نے صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ کی آڈیو اور علی گیلانی کی ویڈیوکا بھی تذکرہ کیا ۔۔

shibli faraz

fawad chaudhry

ECP

PPP