Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم اکثریت کا اعتماد کھوچکے'

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعت شازیہ مری نے...
شائع 05 مارچ 2021 07:38pm

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعت شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور صاف، شفاف الیکشن انعقاد کے باتیں کرنے والے اپنی ناکامی کا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں، صدر مملکت جانتے ہیں کہ وزیر اعظم کو قومی اسمبلی اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھوچکے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کےدوران شازیہ مری کہا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کبھی قومی اسمبلی کو اہمیت نہیں دی، اور اب وہ اسمبلی کا اعتماد کھوچکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ڈکشنری میں میں حلال اور حرام شروع سے ہی غلط ہے 2018 میں جو کام حلال تھا وہ 3 مارچ کو حرام کیسے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے یو ٹرن کی کوئی انتہاہ نہیں پہلے کہا اگر ہار گیا تو استعفٰی دے دونگا، ہار گئے تو یو ٹرن لے لیا، اعتماد کا ووٹ لینے چل دیئے، اپنی کانامی کا مبلہ الیکشن کمیشن پر ڈال رہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنے لوگوں پر اعتبار نہیں ہے، لیکن اب وہ پیراشوٹرز کو الیکشن لڑائیں گے تو اراکین کو بھی تو اپنی رائے دینے کا حق ہے۔

ECP

imran khan

PPP

Shazia Murree