Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”سسٹم بنانا آپ کا کام تھا، ہم گندگی میں بڑے ہوئے ہیں،اسی میں مر جائیں گے“

لاہور :احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت میں...
شائع 05 مارچ 2021 12:34pm

لاہور :احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت میں خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کے باہر گندگی کی شکایت کی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ سسٹم بنانا آپ کا کام تھا، ہم گندگی میں بڑے ہوئےہیں، اسی میں ہی مر جائیں گے۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی، خواجہ برادران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مقدمےکے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ خواجہ برادران نے پراسیکیوشن کے گواہ پر سرکاری وکیل کی جرح پر اعتراض اٹھایا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قانون میں اس کی ممانعت نہیں ہے، جس پر عدالت نے اس قانونی نقطہ پر وکلاء کو دلائل کیلئے 18 مارچ کو طلب کرلیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں گندگی کی شکایت کی، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ مسئلہ حل کرنا آپ کا کام تھا، شہباز شریف آئے یا عمران خان ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، گندگی میں پیدا ہوئے اسی میں ہی مر جائیں گے، ہم وہیں پڑے رہ گئے ہیں آپ لوگ آگے نکل گئے۔

accountability court

lahore