Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کیسز میں اضافہ: لاہور کے 12مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہر کے...
شائع 05 مارچ 2021 11:43am

لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہر کے 12مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تاہم ایس او پی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔

وفاقی حکومت نے تمام پابندیاں ختم کیں مگر لاہور میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے، کیسز بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر 12مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

کورونا کی شدت میں اضافے کے باوجود ایس او پی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، ماسک اور سماجی فاصلوں کی پابندی کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

پنجاب بھر میں گزشتہ روز 796اور لاہور میں 498افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پنجے گاڑھ لئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنے پنجے گاڑھ لئے ، ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر کو نظر اندا کیا گیا تو وائرس کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

کراچی کے عوامی مقامات جن میں شاپنگ مال ، ہوٹلز اور دیگر تجارتی مراکز شامل ہیں وہاں پر ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں شہری نہ تو خود ماسک پہننےاور سماجی فاصلے کوبرقرار رکھ رہے ہیں اور نہ ہی تجارتی مراکزکی انتظامیہ عملدرآمدپر زوردے رہی ہے، اس صورتحال کےباعث کورونا وائرس ایک بار پھرسر اٹھانے لگانے ہے۔

طبی ماہرین کےمطابق احتیاطی تدابیر کو نظر اندا کیا گیا تو وائرس کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

سندھ حکومت کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے260 نئےکیسزسامنےآئے جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر وائرس کے 2 لاکھ 59 ہزارایک سو 63 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں ، وائرس میں مبتلاء 4 ہزار 4 سو 5 افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔

SOPS

coronavirus

Smart lockdown

lahore

Violation