Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے بیان کا نوٹس، خصوصی اجلاس آج طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن ...
شائع 05 مارچ 2021 09:04am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے بعد الیکشن کمیشن نے خصوصی اجلاس آج (جمعے کو)طلب کرلیا ۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا،اس کے علاوہ انہوں نےسپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن کیلئے اوپن بیلٹنگ اور قابل شناخت بیلٹ پیپر کی مخالفت کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا مزیدکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بکنے والوں کو بچا لیا، الیکشن کمیشن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح ہوا۔

IK Address

pm imran khan

ECP

اسلام آباد

notice