Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور زلمی کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے ،ترجمان پی سی بی

ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ پورے ایونٹ کے دوران پشاور زلمی کے ...
شائع 04 مارچ 2021 10:41pm

ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ پورے ایونٹ کے دوران پشاور زلمی کے کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹو نہیں آیا،

پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والی پی سی بی کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان اور ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ پشاورزلمی کو صورتحال کا ذمہ دارانہ بالکل غلط بات ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاوید آفریدی وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کی ملاقات پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی،بعد میں جاوید آفریدی ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کی نہ صرف ٹیسٹ نیگیٹو بلکہ سیلف آئسولیشن بھی کی۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے اور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی، ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلینڈ بورڈ نے ٹیسٹ نیگیٹیو آنے کے بعد انہیں اجازت دے دی تھی،

PCB

karachi

psl 6

national stadium

Peshwar zalmi