Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پھر کوڑے کا ڈھیر بننے لگا

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مسائل حل نہ ہوسکے ۔ شہر ایک بار پھر...
شائع 04 مارچ 2021 11:19pm

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مسائل حل نہ ہوسکے ۔ شہر ایک بار پھر کوڑا کرکٹ سے بھرنے لگا۔ ملازمین کہتے ہیں وسائل ملیں تو صفائی ہوسکتی ہے۔

خوبصورت اور صاف ستھرا لاہور اب گندگی اور کوڑا کرکٹ میں بدلتا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کو تنگ کردیا ہے۔

ہفتے میں ایک دن صفائی اور باقی روز گندگی ہی گندگی نے لوگوں کی مشکل بڑھا دی ہے۔ ملازمین کہتے ہیں مشینری کی کمی کے باعث کوڑا اٹھانا مشکل ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے اشتراکی کمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد سے مسائل کا انبار شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔

lahore