Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: سینیٹ میں شکست اورقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 06:41pm

اسلام آباد: سینیٹ میں شکست اورقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سےخطاب کریں گے،جس میں وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

صدر مملکت نے ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ،ہفتے کو بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ۔

وزیراعظم کی حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں ہی رکنے اور اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق مشاورت ہوئی اور اعتماد کے ووٹ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا جبکہ اراکین کو اسلام آباد میں ہی ٹہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے تمام ارکان کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسلام آباد میں دستیاب رہیں، تمام ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں، چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اعتماد کا ووٹ لے کر اپوزیشن کی11رکنی الیون کو کلین بولڈ کریں گے ،اجلاس میں صادق سنجرانی کا نام چیئرمین سینیٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔

وفاقی وزیر طلاعات شبلی فراز نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی کی بھی ملاقات ہوئی، 17اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا؟ ۔

صحافی کے سوال پر کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہماری خاتون امیدوار جیتی ہیں، یہ اعتماد و عدم اعتماد کی بات نہیں یہ سیاسی عمل ہے، جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے تو181اراکین ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Senate election