Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

احتساب عدالت کا شہباز شریف کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 01:34pm

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتےہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،شہباز شریف کو عدالت پیش نہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز بھی تاخیر سے پہنچے۔

فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور حمزہ شہباز کے ضمانتیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت پیش ہوکر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور تاخیر پر معذرت طلب کی۔

عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں، ایسا رویہ قابل برداشت نہیں،حمزہ شہباز ضمانت کے بعد پہلی بار عدالت پیش ہوئے۔

فاضل جج نے انہیں ہدایت کی کہ وقت پر آیا کریں،جس پر حمزہ شہباز نے تاخیر سے آنے پر معذرت کی جسے عدالت نےمنظور کرتے ہوئے ضمانتیوں کو جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا اور سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔

رمضان شوگر ملز کیس میں حاضری مکمل کرنے کے بعد عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

shahbaz shairf

accountability court

money laundering case

lahore