Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی کے 2 ارکان سندھ اسمبلی کو نوٹسز جاری

اسلام آباد:پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف...
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 01:29pm

اسلام آباد:پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 2ارکان سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان کو اظہار وجوہ کے نوٹزرجاری کرتےہوئے 7روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف نےاپنے 2ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کرتےہوئے انہیں اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے۔

دونوں ارکان سندھ اسمبلی کو مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے نوٹسز جاری کئے ۔

جاری کئے گئے نوٹس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان کیخلاف 7روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

MPA's

اسلام آباد

notice

Sindh Assembly

Aslam abro