Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کی سالانہ تربیتی مشق”ضرب حدید“جاری

راولپنڈی :پاک فوج کی موسم سرماکی سالانہ تربیتی مشق”ضرب...
شائع 04 مارچ 2021 10:30am

راولپنڈی :پاک فوج کی موسم سرماکی سالانہ تربیتی مشق”ضرب حدید“جاری ہیں، مشقوں میں بہاولپور کورکےفارمیشنز حصہ لےرہےہیں ۔

پاک فوج کے شعبتہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقوں میں بہاولپورکورکےفارمیشنز حصہ لےرہےہیں،کورسطح کی مشقوں کامقصدآپریشنل تیاریوں کوبڑھاناہے،مشقوں کا مقصد فورسزکےمختلف شعبوں میں تعاون بڑھاناہے۔

پاک فوج کی سالانہ مشقیں صحرااورمیدانی علاقوں میں کی جارہی ہیں،مشقیں اصلی جنگی حالات کے پیش نظر دشوارعلاقوں میں کی جارہی ہے جبکہ شریک یونٹس حکمت عملی کےتخت ریہرسل کررہےہیں۔

ISPR

اسلام آباد

Pak army