Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی کے تاج حیدر، مانڈوی والا اور شیری رحمان کامیاب

پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدراور شیری رحمان کو...
شائع 03 مارچ 2021 07:37pm

پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدراور شیری رحمان کو بھی سینیٹر منتخب کرلیا گیا ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی شیری رحمان جنرل نشست پر کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ جام مہتاب ڈہر، سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدر بھی کامیاب ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب فیصل واؤڈ نا اہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے بیان حلفی کو جھوٹا قرار دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا اسمبلی کے رکن نہیں رہے اسلئے نااہل نہیں قرار دیا جاسکتا تاہم الیکشن کمیشن ان کے جھوٹے بیان حلفی پر اپنا فیصلہ کرے۔

پہلے وفاقی وزیر فیصل واوڈا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں استعفی جمع کروا دیا ، استعفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی موصول ، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے اپنے نتائج ہوںگے، عدالت نے 2018 الیکشن شیڈول طلب کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Saleem mandviwala

PPP

Senate election

Sherry Rehman

senate election results