Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی کے فاروق ایچ نائیک بھی سینیٹر منتخب

پی پی کے فاروق ایچ نائیک بھی سینیٹر منتخب سینیٹ انتخابات کے غیر...
شائع 03 مارچ 2021 07:13pm

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک کامیاب ہوگئے ہیں ۔

سینیٹ انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک 61 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

اسلام آباد سے جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں ۔ سینیٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا ، پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کا معرکہ مارلیا۔

بڑے ایوان کیلئے بڑا مقابلہ جاری ہے اور ،سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور سوائے خیبر پختونخوا کے بلوچستان، سندھ کی صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اب ووٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوروزیرخزانہ حفیظ شیخ کےدرمیان اصل مقابلہ ہوا ہے ۔

تاہم اسلام آباد سے جنرل نشست پر بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے 341 اراکین میں سے 340 نے حق رائے دہی استعمال کیا ،جماعت اسلامی کے عبدالاکبرچترالی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہو گیا ۔

PPP

Senate election

Unofficial results

senate election results

Farooq H Naik