Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے زیادتی کیس، ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا پر فردجرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں...
شائع 03 مارچ 2021 05:56pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں گرفتار دو ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کے خلاف فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا-

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے مقدمہ کی نقول ملزمان کے حوالے کیں، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں خاتون سے زیادتی اور لوٹ مار کا مقدمہ درج ہے،پولیس چالان کے مطابق ملزمان نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی اور لوٹ مار کی۔

anti terrorism court

lahore

abid malhi