Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان سخت ناراض

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی کا...
شائع 03 مارچ 2021 04:07pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان سخت ناراض ہوگئے۔

سینیٹ انتخابات میں وزیرمملکت شہریار آفریدی اپنا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم کوتسلی بخش جواب نہ دےسکےجس پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کوطریقہ کاربتایاگیاتھاکہ ووٹ کیسےکاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیئےتھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آپ کونہیں پتاووٹ کس طرح کاسٹ کرتےہیں،آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Senate election

vote