Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹ ڈالنے کے دوران آصف زرداری سے بیلٹ پیپرپر نشان ڈالنے میں غلطی

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے دوران سابق صدر آصف...
شائع 03 مارچ 2021 02:19pm

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے بیلٹ پیپرپر نشان ڈالنے میں غلطی ہوگئی۔

سینیٹ انتخابات کے دوران سابق صدر آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا،پہلےبیلٹ پیپرپر آصف زرداری کا ہاتھ ہل جانے سےغیرمتعلقہ جگہ پرنشان لگ گیا تھا۔

جس پر آصف زرداری نےدوسرا بیلٹ پیپردینے کی درخواست کی،جس پر ریٹرننگ افسر نے انیںپ دوسرا بیلٹ پیپردے دیا،جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اس سے قبل سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی پہنچے۔

قومی اسمبلی آمد پر صحافی کے سوال ’گیلانی صاحب کی جیت کی کتنی امید ہے‘کاجواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ہمیں امیدتو اللہ سے ہے انسان سے تونہیں ہو سکتی۔

آصف زرداری کے قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجائیں ، آصف زرداری اور شہباز شریف میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا،اس موقع پر بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور دیگرارکان بھی جمع ہو گئے۔

اسلام آباد

PPP

Senate election

Asif Zardari