یوسف رضاگیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادرپٹیل کا پولنگ کے عمل پر اعتراض
اسلام آباد:پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا ۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادرپٹیل نےشیخ راشد شفیق کے ووٹ پر اعتراض اٹھایا۔
گیلانی کے پولنگ ایجنٹ قادر پٹیل کا پولنگ عمل پر اعتراض #AajNews #SenateElections2021 pic.twitter.com/PmS4yr3Hcg
— Aaj News (@aaj_urdu) March 3, 2021
عبدالقادر پٹیل نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پولنگ افسر نے پولنگ بوتھ میں پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق کا ووٹ چیک کیا، پولنگ افسر نے لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے بیلٹ پیپر دیکھا، اس لئے شیخ راشد شفیق کا ووٹ کینسل کیا جائے۔
عبدالقادر پٹیل نے مزیدکہا کہ پولنگ افسر کافی دیر سے ووٹ چیک کر رہے تھے۔
ریٹرننگ افسر نے اعتراض کے بعد پولنگ عملے کو پولنگ بوتھ سے دور ہٹ جانے کی ہدایت کردی۔
عبدالقادر پٹیل کے بعد مسلم لیگ (ن)کے علی گوہر نے کاپولنگ کےعمل پراعتراض کردیا ۔
انہوں نے الزام لگایا کہ لائن ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹرز کو بلا کر بیلٹ پیپرز چیک کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.