Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی منحرف رکن اسلم ابڑو کا پیپلزپارٹی کو ووٹ دینےکا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)منحرف رکن اسلم ابڑو نے...
شائع 03 مارچ 2021 09:59am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)منحرف رکن اسلم ابڑو نے پیپلزپارٹی کوووٹ دینےکا اعلان کردیا۔

اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں،جسے میرا ضمیر کہے گا اسے ووٹ دوں گا،بچہ نہیں کہ کوئی گاڑی میں بٹھا کرلے جائے،میں اپنے گھرسے اپنی گاڑی میں آیا ہوں۔

پی ٹی آئی منحرف رکن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوشکشت دی تھی، ہم عوامی مسائل حل کرنے کے قابل نہیں تھے،عوام ہم سے ناراضی کا اظہارکررہی تھی۔

Senate polls

PPP

Senate election

Aslam abro