Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگا دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے...
شائع 03 مارچ 2021 09:23am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایت نامہ لگا دیا ۔

الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق کسی ووٹر، امیدواریا پولنگ ایجنٹ کوموبائل لے جانے کی اجازت نہیں ۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ارکان کوبیلٹ پیپرحاصل کرنے کیلئے اسمبلی سے جاری شدہ کارڈ دکھانا ہوگا ،جنرل نشست کیلئے بیلٹ پیپرسفید ہوگا ، خواتین کی نشست کیلئے گلابی بیلٹ پیپرجاری کیا گیا ہے، بیلٹ پیپر پرووٹرکی شناخت کا نشان لگنے پرووٹ مسترد تصورہوگا۔

ECP

اسلام آباد

National Assembly

instruction