Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سینیٹ الیکشن ، فتح پی ٹی آئی کی ہوگی'

وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں تحریک انصاف اوراتحادیوں نے...
شائع 02 مارچ 2021 07:29pm

وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں تحریک انصاف اوراتحادیوں نے شرکت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فتح تحریک انصاف کی ہوگئی سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نےارکان اسمبلی سے خطاب میں کہاکہ فتح تحریک انصاف کی ہوگئی سینیٹ ہماری آواز ہے جہاں تحریک انصاف اکثریت ہوگی

حکومتی امیدوارحفیظ شیخ نے خطاب میں کہاکہ یہ تحریک انصاف اورعمران خان کا انتخاب ہے،عمران خان اس ملک کومستحکم کرنا چاہتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ظہرانے کے دوران جواب خط پر اراکین سے دستخط بھی کروائے گئے۔

imran khan

Senate election

gilani letter