Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے'

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عملی اور روایتی حملوں کے ساتھ...
شائع 02 مارچ 2021 07:12pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عملی اور روایتی حملوں کے ساتھ ہائیبرڈ جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئےمؤثر تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں ایئرہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کو ختم کرنے کےلئے منفرد انداز میں جدید مہارتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس ناسور کےخلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔

صدرمملکت نےکہاکہ رائے عامہ بدلنے میں سوشل میڈیا کو بھی ایک مؤثر ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور ہمیں اس ذریعے کے متعلق بھی سوجھ بوجھ حاصل کرنی چاہیئے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان اپنی سالمیت کےخلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینےکےلئےہمہ وقت تیارہے اور قوم نے اس تیاری کا فروری 2019 میں عملی مظاہرہ دیکھا۔

صدر نے کہا کہ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں اور پاکستان کو اپنی سلامتی کے مسائل حل کرنے کےلئے جدید تکنیک اور منفرد طریقے اختیار کرنے چاہئیں۔

ریڈیو پاکستان

socialmedia

پاکستان

Arif Alvi

Operation Swift Retort

President Pakistan