Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین 4 مارچ سے بحال ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی سال بعد کارگو...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 12:33pm

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی سال بعد کارگو ٹرین4مارچ سے بحال ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق ترکی اور پاکستان کے درمیان 4 مارچ سے انٹرنیشنل گڈز ٹرین چلائے جانے کا امکان ہے۔

پہلی ٹرین ترکی سے 2 ہفتوں میں 8 ہزار 490 کلومیٹر فاصلہ طے کرکے کراچی پہنچے گی، یہ ٹرین ایران، زاہدان، کوئٹہ اور روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی انٹرنیشنل ٹرین گھریلو استعمال کا الیکٹرانکس سامان لارہی ہے، یہ ٹرین اسی ماہ کراچی سے سامان لے کر ترکی روانہ ہوگی۔

پاکستان

اسلام آباد

Turkey