Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 12:09pm

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ،عدالت نے خواجہ آصف کو 12مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،ایڈمن جج جواد الحسن کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج اکمل خان نے سماعت کی۔

جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر لیگی رہنماءخواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے حاضری مکمل کرنے کے بعد خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی اور انہیں 12مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

accountability court

lahore

Khuwaja Asif

remand