Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان سب سے بڑا مقابلہ

اسلام آباد :سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا مقابلہ سابق وزیراعظم...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 11:55am

اسلام آباد :سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا مقابلہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور موجودہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے درمیان کل ہونے جا رہا ہے۔

تمام نظریں سینیٹ انتخابات پر ہیں، سینیٹ کی ہیوی فائٹ اسلام آباد میں ہونے جارہی ہےجہاں یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ عبدالحفیظ شیخ سے ہے۔

قومی اسمبلی کے 341 ارکان اسلام آباد سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، جیت کیلئے 171 ووٹ درکار ہوں گے، حکومتی اتحاد 181 ارکان جبکہ اپوزیشن اتحاد 160 ارکان پر مشتمل ہے۔

چاردہائیوں سے سیاست کا تجربہ رکھنے والے ملتان کی سیاسی قدآورشخصیت یوسف رضا گیلانی کا اس بارایوان بالا میں قدم رکھ رہے ہیں چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔

پیپلزپارٹی کے دور اقتدارمیں کئی وزارتوں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں ، سابق وزیراعظم کا مقابلہ معیشت کے انکڑوں کے کھلاڑی عبدالحفیظ شیخ سے ہے۔

تین بارسینیٹربننے والے عبدالحفیظ شیخ نے سابق صدرپرویزمشرف اورپیپلزپارٹی دورمیں وزیرخزانہ کے عہدے سنبھالے اور اب بھی خزانہ کے امورہی انجام دے رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم اپنے متفقہ امیدوارکوچیئرمین سینیٹ کےطورپردیکھ رہی ہے،جس کیلئے حکومتی حلقوں سے بھی ووٹ کی امید لگائی جارہی ہے،عددی اکثریت کے باوجود عبدالحفیظ شیخ کو سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔

خواتین کی مخصوص نشست پرحکمران جماعت نےڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ویمن ونگ اسلام آباد فوزیہ ارشد کے مدمقابل ن لیگ فرزانہ کوثرہیں،دونوں امیدوار پارٹی ورکرز کے طورپر سامنے آئی ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح کیلئے پر امید

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح کیلئے پر امید ہیں ،کہا کہ حکومت خود ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام کیا توقع کریں گے،حکمرانوں کو معلوم ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے ساتھ گئے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم عدالت مین پیش ہوئے تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود کیس وہیں پر ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خفیہ رائے شماری کو قائم رکھا ہے، تفصیلی فیصلے کے بعد پارلیمان فیصلہ کرے گی، یہی حکومت پہلے ایک آئینی ترمیم لائی، پھر پیچھے ہٹ گئی، یہ وہی حکومت ہے جس نے بیس پریزائیڈنگ افسروں کو اغوا کیا، ووٹ بھی غائب کئے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ امید ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔

Hafeez Shiekh

PDM

اسلام آباد

Senate election

Yousuf Raza Gilani