Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 11:43am

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےسینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑوکوالیکشن لڑنےکی اجازت دے دی۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹادی اوردرخواست گزارکوالیکشن کےبعدمتعلقہ فورم سےرجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ شاہدرندنےسیف اللہ ابڑوکی نااہلی کیلئے اپیل دائرکی تھی،سیف اللہ ابڑوسندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پرپی ٹی آئی کے امیدوارہیں،سیف اللہ ابڑوپرٹیکنوکریٹ کی تعریف پرپورانہ اترنے کاالزام تھا۔

Senate elections

Supreme Court

اسلام آباد

Saifullah Abro