Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ کا وکلاء کو فٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد بارکی درخواست...
شائع 02 مارچ 2021 11:16am

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد بارکی درخواست خارج کرتےہوئے غیرقانونی چیمبرز فوری گرانے کا حکم دے دیاجبکہ عدالت نےوکلاء کوفٹبال گراؤنڈ فوری خالی کرنے کا حکم بھی دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے چیمبرزگرانے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد بارکی درخواست پرسماعت کی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اسفتسار کیا کہ کس بنیاد پر غیر قانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں ؟ وکلاء کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعوی نہیں، جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اور بنا لے۔

وکیل شعیب شاہین نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ فٹبال گراؤنڈ پرکئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں۔

جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جوعدالتیں گراؤنڈکی زمین پربنی ہوئی ہیں وہ بھی مسمارکردیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ حامد خان نے کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کسی غیرقانونی کام کوجوازکیسے فراہم کردیں؟ ،حامدخان صاحب2ماہ میں گراؤنڈخالی کریں؟۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے ہائیکورٹ نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کی مہلت کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہاکہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے،ایف ایٹ فٹبال گراؤنڈ میں قائم غیرقانونی چیمبرزفوری مسمارکئے جائیں ۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد بارکی درخواست خارج اوراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے غیرقانونی چیمبرز فوری گرانے کا حکم دےدیا۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice gulzar ahmed

Lawyers