لیگی سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے دفتر میں پولیس کا چھاپہ
مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے دفتر پر پولیس نے ...
مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ آئس کیبن کا پیچھا کیا جا رہا تھا،غلطی سے عباس آفریدی کے دفتر گھس آئے،پولیس معذرت کرکے واپس ہوگئی۔
حیات آباد پولیس نے رنگ روڈ پر مسلم لیگ ن کے سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے سیمنٹ کے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔
پولیس کے مطابق آئس کیبن کا پیچھا کیا جا رہا تھا،غلطی سے عباس آفریدی کے گودام میں پولیس گھس گئی۔
گودام مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے امیدوار عباس آفریدی کا تھا جس سے کچھ برآمد نہ ہوا،پولیس معزرت کرکے واپس آگئی۔
مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے پولیس کے سینیٹ امیدوار کے دفتر پر چھاپے کی تصدیق کردی۔
Senate election
مقبول ترین
Comments are closed on this story.