Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنیکا اعلان

پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہو...
شائع 01 مارچ 2021 11:37pm

پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہو گا، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں سیکریٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزرائے تعلیم وزرا کے بین بین الصوبائی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں 2021 اور 2022 کا تعلیمی سیشن یکم اگست 2021 سے شروع ہو کر 31 مارچ 2022 جاری رہیگا۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

punjab