Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی کا تعاون کیلئے رابطہ ، جماعت اسلامی کا انکار

سینیٹ انتخابات میں تعاون کیلئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے...
شائع 01 مارچ 2021 10:34pm

سینیٹ انتخابات میں تعاون کیلئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے تعاون سے انکار کر دیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے اراکین خیبر پختونخوا کی حد تک اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ امیرالعظیم نے مزید کہا کہ بدلے میں اپوزیشن جماعتیں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور سندھ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کے اراکین غیر حاضر رہیں گے۔

Jamat e Islami