Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو بد عنوانی ثابت ہونے پر تین سال...
شائع 01 مارچ 2021 08:38pm

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو بد عنوانی ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔

سابق صدر کی 3 سال قید کی مدت میں سے 2 سال کو معطل کردیا گیا ہے۔

فیصلے کی رو سے سارکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔

نکولس سارکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

corruption cases

France

Sentenced