Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما کریم گبول کا مرضی سے ووٹ دینے کا اعلان

سندھ میں تحریک انصاف کی صف میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی،حلقہ سو سے...
شائع 01 مارچ 2021 08:32pm

سندھ میں تحریک انصاف کی صف میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی،حلقہ سو سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے کریم گبول نے اپنی مرضی سے ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

وہ کہتے ہیں ہماری حکومت نے ڈیلیور نہیں کیا، کئی لوگوں نے پیسے دیکر ٹکٹ لئے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دےسکتا۔

تحریک انصاف کے حلقہ 100سے منتخب ایم پی اے کریم گبول نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری حکومت ڈیلیور نہیں کرسکی، اپنی مرضی سے ووٹ دوں گا۔

کریم گبول نے مزید کہا کہ پیسے دیکر ٹکٹ لینے والوں کو کبھی ووٹ نہیں دوں گا، مجھے آئین نے حق دیا ہے کہ جسے چاہوں ووٹ دوں۔

imran khan

senate

Senate election