Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوسف رضا گیلانی کا ارکان قومی اسمبلی کوخط،سینیٹ الیکشن کیلئےووٹ مانگ لیا

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی...
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 03:18pm

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگ لیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نےاراکی قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے،الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کیخلاف نہیں لڑ رہا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، آج کئے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے، پارلیمان کے تقدس کیلئے اکٹھے ہونا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے ،حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی،حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے، سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے،حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی،حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔

شری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی، ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے ،حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا، حکومتی ترجمانی انتہائی ڈھٹائی سے سپریم کورٹ کی رائے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے ذریعے جو سوال بھیجا اس کا جواب تو نفی میں ملا ہے۔

اسلام آباد

PPP

Senate election

Yousuf Raza Gilani