Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

زرداری،فوادنااہلی کیسز:اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری ...
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2021 03:30pm

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےسابق صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف نا اہلی کیسز کی سماعت کی۔

عدالت نے سوالات اٹھائے کہ کیا پارلیمنٹ میں ایسے کیسز حل کرنے کا کوئی فورم موجود نہیں؟ اگر فورم موجود نہیں تو کیا اس پر کوئی قائمہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے؟ پارلیمنٹ کا کام تھا کہ ایسے معاملات عدالتوں میں نہ آئیں، ایسے سیاسی کیس عدالت آنے سے نقصان عدلیہ کا ہوتا ہے، جس پارٹی کیخلاف فیصلہ آئے وہ عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک وزیر کو ہم نے نااہل قرار دیا بعد میں وہ سپریم کورٹ سے بحال ہو گئے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے کہ اس طرح کے معاملات عدالتوں پر نہ چھوڑے، ہم اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سے پوچھ لیتے ہیں ان کا طریقہ احتساب کیا ہے، اگر پارلیمنٹ خود منتخب نمائندوں کے احتساب کا نظام بنا لے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے،یہ نہیں ہو سکتا کوئی بھی درخواست لائے اور عدالت منتخب نمائندے کی تفتیش شروع کر دے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کو عدالتی معاونت کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے سمیع ابراہیم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔

Justice Athar Minallah

IHC

fawad chaudhry

اسلام آباد

chairman senate

speaker national assembly

Asif Zardari