Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کوشفاف بنانےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ...
شائع 01 مارچ 2021 11:40am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا اور الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،سب نے دیکھ لیا کہ کون شفافیت اور کون کرپشن کا حامی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پشاور سول سیکٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ہمیشہ پیسوں کا استعمال کیا گیا اور پیسے کے زور پرآنے والے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ عمران خان سیاست میں پیسوں کا عمل دخل ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں کیونکہ عمران خان کرپشن ختم کرنے کیلئے سیاست میں آئے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ جمہوریت کا عملی مقصد عوام کی خدمت ہے اور ووٹ خرید کر آنے والے عوام کی خدمت نہیں کرتے اور نہ قانون سازی کرتے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگ ووٹ عمران خان اور اس کے نظریے کو دیں گے اور حفیظ شیخ ایماندار اور قابل شخص ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ووٹ ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا اور الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی بات کی ہے جبکہ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ خفیہ بیلٹ دائمی نہیں ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کرپشن فری معاشرے کیلئے حکومت نے عملی اقدامات کئے،ایک طرف اپوزیشن ہےجس نےکرپشن کی سیاست کی،دوسری طرف حکو مت ہے جوکرپشن کاخاتمہ چاہتی ہے،سب نےدیکھاکہ شفافیت کے معاملے پرکون کہاں کھڑاہے۔

shibli faraz

Information Minister

Supreme Court

اسلام آباد