Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'شکست اب حکومت کا مقدر بن چکی ہے'

پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنماءچوہدری منظورکہتےہیں آئین...
شائع 01 مارچ 2021 12:15am

پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنماءچوہدری منظورکہتےہیں آئین کےمطابق سینیٹ الیکشن سیکرٹ سےہوناہے۔تبدیلی کےلئےآئین میں ترمیم لانا ہوگی۔

آج کےنیوزکےپروگرام دس میں گفتگو کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ تھی توڈھائی سال پہلےتوجہ دیتی۔ سینیٹ الیکشن نےپی ٹی آئی کوتوڑدیا ہے۔سپریم کورٹ معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دےگی۔موجودہ حکومت کویہی نہیں پتا کہ ان کو کرنا کیا ہے۔حکومتی پارٹی دردر ووٹ مانگنے نہیں جاتی۔لوگ کھلم کھلا کہہ رہےہیں حفیظ شیخ کوووٹ نہیں دینگے۔

انہوں نےکہاحکومت نےضمنی الیکشن میں بھی اپوزیشن کی ناکامی کاکہاتھا۔شکست اب حکومت کامقدربن چکی ہے۔حکومتی ناراض لوگ یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینگے۔کچھ ناراض لوگ اپنا ووٹ ضائع کردیں گے۔سینیٹ الیکشن بہت ساری حیرانگیاں لائےگا۔

پی پی رہنماءنے کہاپی ڈی ایم حکومت کےخاتمےتک ہے۔حکومت کے ختم ہونےکےبعد سب اپنے اپنے راستے ہوں گے۔

چوہدری منظور نے کہاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوکم نہیں لائےتھے۔ایم کیوایم سپورٹ کرےگی تو ہم بھی سپورٹ کرینگے۔

انہوں نے کہاموجودہ حکومت نےعام آدمی کی زندگی عذاب کردی ہے۔آمدنی کم اورمہنگائی بڑھ رہی ہے۔

ppp leader

Aaj News program

Senate election