Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل6: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے 11ویں میچ ...
شائع 28 فروری 2021 11:35pm

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دےدی۔

لاہورقلندرز نے187رنز کاہدف آخری اوور میں پورا کیا۔

فخرزمان نے 54گیندوں پر 83رنز اسکورکیے جبکہ بین ڈنک نے 43گیندوں پرناقابلِ شکست57رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویزے نے 9گیندوں پر تباہ کن 31 رنز بنا کر قلندرز کو فتح سے 4گیندوں قبل ہمکنار کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگزنے پہلے کھیل کر9وکٹوں پر186رنز بنائےتھے۔

کراچی کینگز کی جانب سے شرجیل خان نے 39گیندوں پر64رنز اسکورکیے جبکہ محمد نبی نے 35گیندوں پر57رنزکی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 3وکٹیں لیں۔

karachi

Lahore Qalandars

karachi kings

psl 6

psl season 6

PSL update