Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'گرفتاری سے بچانے کیلئے حافظ سلمان بٹ کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا'

لاہور میں جماعت اسلامی کےرہنماءحافظ سلمان بٹ کی یاد میں تعزیتی...
شائع 28 فروری 2021 08:02pm

لاہور میں جماعت اسلامی کےرہنماءحافظ سلمان بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ریفرنس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مرحوم کے ساتھ گزرے وقت کی یادیں تازہ کیں۔

الحمراہال لاہورمیں حافظ سلمان بٹ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مرحوم کی وفات پر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میدان کارزار میں بازو ٹوٹ گئے ہوں۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت کے باوجود گورنمنٹ کالج میں جلوس کی قیادت کرتے ہوئے گرفتاری سے بچانے کیلئےحافظ سلمان بٹ کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

تعزیتی ریفرنس سےدیگر سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماوں نےبھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر حافظ سلمان کے بلند درجات کےلئے سراج الحق نے دعا کروائی۔

lahore