امریکی ایوان نمائندگان نے 19کھرب ڈالر کا کوروناامدادی پیکج منظور کرلیا
واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے 19کھرب ڈالر کاکوروناامدادی پیکج منظورکرلیا، پیکج سے کاروبار ،مقامی حکومتوں اورکوروناسےمالی مشکلات کا شکار شہریوں کی مددہوگی۔
کوروناسےمتاثرہ امریکی معیشت کوفروغ دینےکاعزم ظاہر کرتےہوئے قانون سازی میں امریکی صدرجوبائیڈن کو پہلی کامیابی مل گئی۔
ایوان نمائندگان کے 219 ارکان نے صدر جوبائیڈن کے کورونا امدادی پیکج کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 212 ارکان نے مخالفت کی,اس طرح عددی اکثریت کے بعد پیکج کو منظور کرلیا گیا۔
جوبائیڈن نے نینسی پلوسی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے سینیٹ سے بھی بل جلد پاس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ادھر امریکی فوڈ اینڈڈرگ ایڈ منسٹریشن نےجانسن اینڈ جانسن سنگل ڈوزکوروناویکسین کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے،امریکامیں کورونا وائرس نے مزیدڈیڑھ ہزارجانیں لے لیں،24گھنٹےمیں ایک لاکھ کیس رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed on this story.